PEMRA to issue license to 76 new channels

76 نئے چینل کا لائسنس دینے کا اعلان۔۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہےکہ ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کا مستقل روشن ہے، پیمرا بہت جلد 76 نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس دینے والی ہے ۔ پیمرا کو سب سے زیادہ شکایات جھوٹی خبروں کی آتی ہیں \۔وہ گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام “میڈیا کی موجودہ صورتحال ،معاشرتی استحکام میں اس کا کردار ” کے موضو ع پر سیمینار میں خطاب کررہے تھے۔ چئیرمین پیمرا نے کہا کوشش کر رہے ہیں کہ آئندہ زیادہ لائسنس انٹرٹینمنٹ چینلز کو جاری کئے جائیں۔ 235 ریڈیو سٹیشنز کو لائسنس دے چکے ہیں جن میں سے 175 کمرشل ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ میڈیا کو ہائو س اریسٹ کر دیا گیا ہے ۔ جتنا کڑا وقت میڈیا پر چل رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں آیا۔ میڈیا کو معاشی طور پر بھی کنٹرول کیا جارہا ہے اور آزادی صحافت پر بھی قدغن لگائی جارہی ہے ۔ سینئر صحافیوں مجیب الرحمٰن شامی، عبدالرؤف، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد منصوری ،عابد تہامی ، پرنسپل ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان ، شعبہ صحافت کےاساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں