92 mein bartarfian aaj mulk gair ahtejaj ka aelan

پیمرا ترمیمی قانون کی واپسی کا خیر مقدم

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا، سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ اور اراکین مجلس عاملہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ پیمرا ترمیمی آرڈیننس کی واپسی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ایف یوجے دستور نے اسے عامل صحافیوں اور صحافت سے وابستہ کارکنوں کی کامیابی قراردیا ہے۔ پی ایف یوجے دستور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت اب کسی آرڈیننس میں ترمیم یا اس میں تبدیلی کرنےکے بجائے اس ضمن میں قرارواقعی قانون سازی پر توجہ دے اور اس عمل میں صحافیوں کی تمام نمائندہ تنظیموں سےمشاورت کے بعد قانون کا مسودہ تیارکرے۔ چند لوگوں سے بات چیت کو پوری صحافی برادری سے مشاورت کا نام نہیں دیا جانا چہایئے۔ پی ایف یوجے دستور کے رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والی منتخب حکومت اس معاملے میں قانون سازی کا آئینی راستہ اختیار کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں