channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

پیمرا ترمیمی بل تاریخ ساز قرار۔۔

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اور اپینک نے پیمرا ترمیمی بل کو تاریخ ساز قرار دیدیا ہے جمعرات کو میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اور اپینک کے زیراہتمام پیمرا ترمیمی بل 2023 کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیمرا ترمیمی بل 2023کو خوش آئند قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ پیمرا ترمیمی بل میڈیا ورکرز اور صحافیوں کیلئے روشنی کی ایک کرن اور صحافتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کی جانب سے ملنے والے سرکاری اشتہارات روکنے کی ترمیم تاریخ ساز ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پرنٹ میڈیا کا تو سوچا گیا مگر الیکٹرانک میڈیا کے ورکرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسی قانون سازی کی گئی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جس میں ورکرز کے حقوق کی بات کی گئی ہو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں