youtube net band karna masla ka hal nai

پیمرا ترمیمی بل، صدرمملکت نے منظوری دیدی۔۔

صدر مملکت عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی،انہوں نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی،منظوری کے بعد پیمرا ترمیمی بل اب ایکٹ گیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ’پیمرا ترمیمی بل 2023 موجود ہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے، اب اس امر کی ضرورت ہے کہ میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کے حوالے سے آگاہ کرے‘۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا نے بتایا کہ صدر مملکت سے کچھ دیر قبل صحافتی تنظیموں کی ملاقاتیں ہوئیں، نگراں وزیراعظم سے منظوری کے بعد اس بل کو منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا کیونکہ شہباز شریف مصرفیات کی وجہ سے بل کی منظوری نہیں دے سکتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس بل سے صحافی کارکنان کو زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ اگر کوئی ملازم دو ماہ کی تنخواہ سے محروم رہا تو اُسے پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز کو مبارکباد دی ہے، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی آمریت سے جنم لینے والے پیمرا کے کالے قانون کو پیمرا(ترمیمی) بل 2023 کی صورت دستور پاکستان کی جمہوری و بنیادی انسانی حقوق کی حدود میں لے آئے ہیں، آرٹیکل 19 کو قانون کا حصہ بناکر اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنادیا ہے، دوماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر سرکاری اشتہارات کی بندش، پیمرا چیئرمین سے اختیارات کی کونسل آف کمپلینٹس کو منتقلی، پی بی اے اور پی ایف یو جے کے نمائندوں کی کونسل میں شمولیت سمیت ایسے کئی اقدامات اب قانون بن چکے ہیں۔ مشاورت سے تیار ہونے والا یہ متفقہ قانون میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، ایمینڈ، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، وزارت اطلاعات اور پیمرا کے افسران سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے رہنمائی، معاونت اور مدد کی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق کابینہ، پارلیمان کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں