pemra tarmeemi bill na mnzoor mulk gair ehtejaaj ki dhamki

پیمرا ترمیمی بل نامنظور، ملک گیر احتجاج کی دھمکی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا جنرل سیکرٹری آے ایچ خانزادہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ سینئر نائب صدر شیخ ایوب ناصر وقار زیدی  فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی جوائنٹ سیکرٹری مظفر بھٹی  خالد محمود قریشی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل ناصر اور سیکریٹری نعمت خان نے پیمرا ترمیمی بل کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر شب خون مارنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔پی ایف یو جے دستور کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر اسے صحافیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر تحریک چلائیں گے۔نئے قانون کی مذمت کرتے ہوئے صحافی رہنماوں نے کہا کہ  کہا کہ اتحادی حکومت جاتے جاتے صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا بدنامی کا داغ لے کر نہ جائے حکومت کسی بھی ایسی قانون سازی سے باز رہے کہ جو آزادی صحافت پر قدغن کے زمرے میں آئے۔پی ایف یو جے دستور کے رہنما سمجھتے ہیں اور ٹھیک سمجھتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز پہلے  ہی بحرانوں کا شکار ہیں۔ سابقہ حکومت نے میڈیا کو دبانے کیلئے قانون ساز ی کی کوشش کی جسے کامیاب نہیں ہونے دیا انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جانے سے پیلے صحافت کا گلہ گھوٹنے اور صحافیوں کو زندہ درگور کرنے کے بجائے ان کے مسائل حل کرے اداروں سے ان کے واجبات دلوائے جائیں پی ایف یو جے دستور کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم خبر دار کرتے ہیں کہ اگر کوئی  قانون نیا لایا گیا اور صحافت کا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی تو پارلیمنٹ گیلری اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں