pemra qanoon har saal review hona chahiye

پیمرا ترمیمی بل منظور،مشورے سے قانون بنایا، مریم اورنگزیب۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 منظورکرلیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بل کے ذریعے فیک نیوز میں ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کی تعریف متعارف کرائی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کئی ممالک کے قوانین کو دیکھ کر بل بنایا ہے، جو بل پر تنقید کر رہے ہیں یقین سے کہتی ہوں انہوں نے بل نہیں پڑھا، ترمیمی بل میں میڈیا ورکرز کی تنخواہ سمیت تمام حقوق کا تحفظ کیاگیا، صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے اوپر اس سے پہلے ہتک عزت کا قانون موجود تھا، اس قانون کے تحت متاثرہ شخص کو عدالت سے رجوع کرنا پڑتا تھا، ہم نے اس بل میں ڈس انفارمیشن کی تعریف کو شامل کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ بل کے ایک ایک پوائنٹ پر مشاورت ہوئی، تعارف میں بل کے مقاصد کو بیان کیا گیا، بل میں مصدقہ خبر، تحمل و برداشت، بچوں سے متعلق مواد کی شقیں شامل ہیں، توانائی، سپورٹس، بین المذاہب ہم آہنگی سےمتعلق شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کسی چینل کو معطل کرنے، پابندی لگانے یا لائسنس جاری کرنے کا چیئرمین پیمراکااختیارختم کردیاگیا، یہ اختیار اب کمیٹی کو تفویض کر دیا گیا ہے، اب میڈیا ورکرز کونسل آف کمپلینٹ میں اپنے مسائل کے حوالے سے شکایت کرسکتے ہیں، شکایات کونسلز الیکٹرانک میڈیا میں کم ازکم تنخواہ کی حکومتی پالیسی، بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کےنفاذ کو یقینی بنائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں