پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیمرا ترمیمی بل 2023ء میں صحافتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کی جانب سے ملنے والے سرکاری اشتہارات روکنے کی ترمیم کو تاریخ ساز قرار دے دیا۔ پی ایف یو جے نے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے اپیل کی ہے کہ میڈیا مالکان کو پابند بنایا جائے کہ وہ تین سے سات تاریخ تک ماہانہ تنخواہ ادا کیا کریں اور یہ ابہام بھی دور کیا جائے کہ چینل مالکان اب دو ماہ بعد تنخواہ ادا کیا کریں گے۔ پی ایف یو جے نے کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات معطل کرنے سے متعلق چیئرمین پیمرا کا اختیار ختم کر کے کونسل آف کمپلینٹس کو اختیارات منتقل کرنے کی ترمیم کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔
Facebook Comments