tv pr ishtetaal angez taqreer

پیمرا قانون کسی دباؤ یا عجلت کا نتیجہ نہیں، مریم اورنگزیب۔۔

مسلم لیگ (ن)کی سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023ءکسی دباو یا عجلت میں نہیں بنا بل پر 12ماہ طویل مشاورت ہوئی، آج پیمرا (ترمیمی) بل حقیقت بن چکا ہے ورکنگ جرنلسٹس کو قانونی تحفظ مل چکا ہےاسمبلی میں بل پیش کیا تو بغیر پڑھے اسکی دھجیاں اڑائی گئیں، مریم نواز کا فون آیا کہ صحافتی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں بل واپس پیش کریں صحافیوں نے جس طرح سے دو تین دنوں میں آواز اٹھائی ہے وہ مثالی ہے،بل کے نفاذ کیلئے آپکو خود پہرہ دینا ہوگا نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز نے اظہار رائے پر قدغن کے حوالے سے ڈیفی نیشن بنائی، میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی تنخواہوں، کم از کم اجرت کو حکومتی بزنس سے جوڑا، تنقید کو ہمیشہ خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے، مسجد نبوی اور لندن میں بدتمیزی کے واقعات سب کے سامنے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں