channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

پیمرا نے میڈیا پر حملہ کیا ہے، فیصل جاوید۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج جو چینل عمران خان کو دکھاتا ہے اس کی ریٹنگ ہوتی ہے، پیمرا نے پی ٹی آئی پر نہیں میڈیا پر حملہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور  سابق وزیر اعظم عمران خان کے براہ راست خطاب پر پیمر اکی جانب سے  عائد کی جانے والی پابندی پر رد عمل دیتے  ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  پاکستان میں یہ مسائل اپریل سے شروع ہوئے ہیں، لوگ پی ٹی آئی کے یوٹیوب چینلز پر دیکھ لیں گے،میڈیا پھیل گیا ہے اور حق اور سچ کی آواز کو بلند کریں گے،عمران خان کا آج راولپنڈی کا جلسہ اہم ہے،لوگ ابھی سے لیاقت باغ پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ  عمران خان آج اگلا لائحہ عمل دیں گے۔خیال رہے کہ  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا براہ راست خطاب دکھانے پر پابندی عائد کر دی  گئی ہے ۔ نجی ٹی  وی ” جیو نیوز” کے مطابق پیمرا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں اداروں پر مسلسل اور بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں ، عمران نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں  ، وہ اپنی تقاریر میں مسلسل اداروں اور افسران کیخلاف اکسا رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا اعلامیہ میں  چیئرمین پی ٹی آئی  کے ایف نائن پارک  کے خطاب کا حوالہ  دیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان  امن عامہ کو خراب کر رہے ہیں ،  عمران خان کے  خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی  صریحاً خلاف ورزی ہیں، ان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس  کے فیصلے کے خلاف ہے ،  ان کی تقاریر کا مواد لاہور ہائیکورٹ  کے فیصلے کے بھی خلاف ہے ۔پیمرا علامیہ میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے خطابات پیمرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، عمران خان کے براہ راست خطابات نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، ان کی صرف ریکارڈ شدہ تقاریر نشر کی جا سکیں گی ، ریکارڈ شدہ خطاب موثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کئے جائیں  گے ، خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف  کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں