پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے پاکستان سٹیزن پورٹل ، پیمرا کمپلینٹ کال سینٹر اور فیڈ بیک سسٹم پرموصول ہونیوالی شکایات ، سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر پاکستانی ڈراموں پرہونیوالی تنقید کے بعد کہا ہے کہ گلے لگانا ،ماورائے ازدواجی تعلقات ،فحش مناظر ،فحاشی ،بولڈ ڈریسنگ ،اخلاق باختہ مناظر اور شادی شدہ جوڑوں کی مباشرت جیسے مناظر پاکستانی معاشرے کی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کی صریحاخلاف ورزی ہے ،تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس طرح کے مناظر دکھانے سے گریز کریں ،تمام سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس ہولڈر ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پیمرا قوانین پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

Facebook Comments