بول نیوز کے اشتہارات روکنے کا حکم جاری کردیا گیا۔۔ پیمرا نے اپنے انیس نومبر کے فیصلےمیں وفاق اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ بول نیوز کے اشتہارات اس وقت تک روکے جائیں جب تک وہ تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی نہ کردیں۔۔اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات سمیت تمام صوبوں کے سیکرٹری اطلاعات کو لیٹر جاری کردیاگیا ہے۔ جس میں بتایاگیا ہے کہ پیمرا میں بول نیوز کے تین سو تہتر ملازمین نے درخواست دائر کی جس میں بتایاگیا کہ بول انتظامیہ نے انہیں بغیر کوئی وجہ بتائے یا قانونی تقاضے پورے کئے بغیر نوکری سے نکال دیا اور کسی قسم کے واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ جس پر پیمرا میں شنوائی ہوئی اور بول انتظامیہ قصوروار ثابت ہوئی جس پر بول انتظامیہ کو فوری واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ۔۔ بول انتظامیہ اس حوالے سے وقت لیتی رہی۔ تیس اکتوبر کو پھر بول انتظامیہ نے لیٹر دیا کہ انہیں دو ماہ کا وقت دیا جائے لیکن چیئرمین پیمرا نے اس درخواست کو رد کردیا اوربول انتظامیہ کے اشتہارات روکنے کا حکم جاری کردیا۔۔