پیمرا کے افسران کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقیاں ہوگئیں۔ پیمرا ریجنل آفس اسلام آباد کے سعید احمد سومرو، شعبہ فنانس کے حمیم گل بھی ترقی پانے والوں میں شامل۔ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے اسکیل 20 کے 4 ڈی جیز کو ترقی دے کر اسکیل 21 میں ایگزیکو ڈی جی بنادیا۔۔ اسکیل 19 کے 4 ڈائریکٹرز کو بنیادی اسکیل 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل بنادیا گیا۔ ای ڈی جی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں آپریشنز براڈ کاسٹ میڈیا کے محمد طاہر شیخ شامل ہیں۔ لائسنسنگ براڈ کاسٹ میڈیا کے وکیل خان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔ شعبہ فنانس کے شمیم گل درانی، ایڈمنسٹریشن کے خرم صدیقی کو بھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل بنادیا گیا۔ چیئرمین سیکریٹریٹ کے تمثیل حیدر کی بنیادی اسکیل 20 کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔ شعبہ لیگل کے طاہر فاروق تارڑ کی بھی بنیادی اسکول 20 کے عہدے پر ترقی ہوگئی۔