imran khan ki taqareer nashar karne par koi pabandi nahi

پیمرا کو ٹی وی پروگرامز کنٹرول کرنے کا حکم۔۔۔

پیمرا نے قرار دیا ہے کہ احتساب عدالت لاہور کے فیصلے پر مکمل عمل کیاجائے گا اور تمام چینلز عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ۔پیمرا نے لاہور احتساب عدالت کے متعلقہ فیصلے کی نقل بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کےدوران کوئی سیلفی ،انٹر ویو یا ویڈیو کال نہیں ہو گی ،عدالت نے قرار دیا کہ یہ بات رپورٹ کی گئی ہے کہ قانون سے ناواقف سیاستدان اور میڈیا کے لوگ پرائیوٹ چینلز پر آکر عدالت کو بلاوجہ برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں اور سیاسی مقاصد کیلئے عدالت کے خلاف منفی تبصرہ آرائی کرتے ہیں اسلئے چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلاوجہ عدالتوں کو بدنام کرنے والے اس طرح کے پروگرام کنٹرول کریں پیمرا کے مطابق عدالت نے یہ بھی قرار دیا تھا کہ جو شخص یا میڈیا پر سنز اس حکم کی خلاف ورزی کرے ، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔پیمرا کےاعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تمام چینلز عدالتی فیصلے  پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور جو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف پیمرا قانون کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں