pemra channels ki nashariyaat sensor nahi karta

پیمرا کی پابندی چیلنج کرنے کا فیصلہ۔۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر ز اینڈ نیوز ڈائریکٹرزنے پیمرا کی جانب سے عوامی اجتماعات،جلسوں،ریلیوں کی کوریج پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے ان احکامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے پیمرا کے احکامات کو غیرقانونی،غیرجمہوری اوربنیادی انسانی حقوق کے خلاف اور عوام کو حق معلومات سے محروم کرنے کا ہتھکنڈہ قراردیا،ایمنڈ نےکہا کہ پیمرا اظہاررائےکی آزادی سلب کرنے کے لیئےتواترسے غیر قانونی احکامات جاری کررہا ہے،18 مارچ کوبھی ایسا ہی حکم دیا گیا جس کے بعد چینلزکو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کردیئےگئےجبکہ اسی روز ایک اور حکم نامے میں بتایا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق صرف ایک روز کے لیئےاسلام آبادمیں ہونے والی سرگرمیوں پر ہوگاجو پیمراکی واضح بدنیتی کی عکاسی کرتاہے۔ایمںڈنےکہا کہ چینلز نے کوریج کے دوران ہمیشہ زمہ داری کا مظاہرہ کیا ہےلیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ ملکی حالات،عدالتی سماعت اوردیگراہم ترین واقعات سے عوام کو بے خبر رکھا جائے،کوئی تصویر،ویڈیو یا خبرنشر نہ کی جائے ،یہ سب اظہار رائے پر پابندی کے سوا کچھ نہیں ،ایمنڈنے پیمراکے ان غیرقانونی احکامات کو عدالتوں میں چیلنج کرنےاور دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکرمشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے وکلاٗء سے مشاورت شروع کردی گئی

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں