pemra ki pabandi challenge karne ka aelan

پیمرا کی پابندی چیلنج کرنے کا اعلان۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پیمرا کی پابندی کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عمران خان پر پابندی عائد کیے جانے پر اپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے کہا ” عمران خان کی پریس کانفرنس اور تقریروں پر پابندی ایک بھونڈا اور بزدلانہ حکم ہے، حکومت والے اتنا ڈرتے ہیں کہ عمران خان کا سچ بھی گولیاں بن کر لگ رہا ہے،  لیکن کیا آئینہ نہ دیکھنے سے اس حکومت کا بھیانک چہرہ چھپ جائے گا ؟ یہ نہیں ہوگا۔” انہوں نے پیمرا کے حکم کو “غیر آئینی” قرار دیتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں