ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پیمرا کی معطلی کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ۔۔

چیئرمین عمران خان نے اےآروائی نیوز کی نشریات معطل کرنےکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینلز کو صرف حق اور سچ کی آواز دکھانےکی سزادی جارہی ہے چینلزکوچاہیےحکومتی فسطائیت کےجواب میں ڈٹ جائیں حکومتی ظلم و جبر کا ڈٹ کرمقابلہ کریں قوم آپ کےساتھ ہے۔صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یوجے نے اےآروائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات بندش کو چیلنج کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا دشمن پالیسی کا رویہ ترک کرے میڈیاکی آزادی اور ورکرز کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں