pemra mein afsaraan ki taraqqian

پیمرا کی اپیل، فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی اپیل پر سماعت سنگل بینچ کے تفصیلی فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ میں سربراہ تحریک انصاف سمیت سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی کووریج سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک ہمارے پاس سنگل بینچ کا مکمل فیصلہ نہیں آتا تب تک کوئی آرڈر جاری نہیں کر سکتے۔ عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا سنگل بینچ کے آرڈر میں وجوہات لکھی ہوئیں تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں