پیمرا نے چیئر مین نیب کے خلاف خبر چلانے والے نیوزون چینل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔ شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (نیوز ون )نے 23تاریخ کو بار بار بریکنگ نیوز میں چیئر مین نیب کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو اور ویڈیو ٹیپ چلا کر چیئر مین نیب اور ادارے کو ٹارگٹ کیا ۔نجی نیوز چینل بار بار دعویٰ کرتا رہا کہ ان کے ہتھک آمیز بیانات کو عوامی مفاد میں نشر کیا گیا ۔تقریباً ایک گھنٹے بعد (نیوز ون )نے اپنی خبر کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگی اور چینل کی مینجمنٹ نے ویڈیو کلپس غیر تصدیق شدہ ہونے پر نشر کرنا بند کردئیے ۔پیمرا نے ایک ہفتے میں چینل سے جواب طلب کر لیا ۔دریں اثنا فرشتہ نامی لڑکی کے قتل کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے پر 2 ٹیلی ویژن چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے بتایا کہ اظہارِ وجوہ کے نوٹسز اس لئے بھیجے گئے کیوں کہ چینلز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کسی چینل کی ادارتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرتا تاہم چینلز کو ضابطہ اخلاق کی پیروی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔۔
3 چینلز سے پیمرا کی جواب طلبی۔۔
Facebook Comments