pemra channels ki nashariyaat sensor nahi karta

پیمرا خود ہی منصف، خود ہی جج بن گیا، پی یوجے

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام اے آر وائی کے لائسنس کی معطلی کے خلاف صدر زاہدرفیق بھٹی ، سیکرٹری خاور بیگ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریاض ٹاک ، عامر ملک ، افضال طالب ، حسنین اخلاق ، عتیق شاہ ، شہزادفرمواش ، خاورعباس سندھواوراے آر وائی کے بیوروچیف طارق بٹ ، عابدخان، خواجہ نصیر ، مظہر اقبال ، الفت مغل اور پنجاب پریس گیلری پنجاب اسمبلی کے صدر اخلاق احمد باجوہ ، سیکرٹری خواجہ حسان اورصحافی عید محمد ، امجد بیگ ، طاہر وکی سمیت صحافتی ،وکلائ،سماجی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بیورو چیف اے آر وائی طارق بٹ نے کہا کہ ا ے آ ٓروائی کی بحالی کی جنگ ہر صورت لڑیں گے، یہ سیدھا پریس فریڈم پراٹیک کا کیس ہے۔ پیمرا نے2 دن پہلے کیا اس کی اخلاقیات،آئین،پیمرارولزاجازت نہیں دیتے، کسی پرکوئی الزام لگتاہے تو سب سے پہلے اسے صفائی کا موقع دیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر بہانہ، اے آروائی نشانہ ہے۔ صدر پی یوجے زاہد رفیق بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیمرامیں کسی کیخلاف کوئی شکایت آتی ہے تودیکھاجاتاہے کیاہوگا ، لیکن پیمرا مدعی بھی بن گیا اور خود ہی منصف بھی بن گیا۔پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے،حکمران آئینے کے سامنے آکر چہرہ صاف کرنے کے بجائے آئینہ توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔سیکرٹری خاور بیگ،جوائنٹ سیکرٹری ریاض ٹاک، اخلاق احمد باجوہ اور دوسرے عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت کو باور کروایا کہ اگر اے آر وائی نیوز کی بندش کو ختم نہ کیا گیا تو پنجاب یونین آف جرنلسٹس(برنا) احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلائے گی۔مطالبہ کیا گیا کہ اے آر وائی کا لائسنس فوری طورپر بحال کیا جائے ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں