channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

پیمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور۔۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر پی بی اے نے پیمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کا نوٹس لے لیا۔پی بی اے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اپنے ارکان اور وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔دریں اثنا ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک اور اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں ایمنڈ نے کہا کہ آئین پاکستان ہر فرد کو اپنی رائے کے اظہار کا پورا حق فراہم کرتا ہے، تاہم اس حوالہ سے باضابطہ قواعد و ضوابط اور حدود و قیود متعین ہیں۔ایمنڈ کے مطابق ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، کسی کی دل آزاری، بےبنیاد الزامات و دیگر کی صورت میں شکایت کنندہ کو قانونی استحقاق حاصل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایمنڈ سمجھتی ہے کہ کسی بھی آڑ میں حق اظہار رائے کو سلب نہیں کیا جاسکتا۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر کسی چینل کے حوالہ سے تاخیری مکینزم یا ایڈیٹوریل کمیٹی نہ ہونے کی شکایت موجود ہے تو بھی پابندی کا اطلاق انفرادی چینل کے بجائے اجتماعی طور پر نہیں کیا جاسکتا۔ایمنڈ نے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالہ سے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس معاملہ پر دیگر صحافتی تنظمیموں کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں