channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

پیمرا کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا نام اور لیڈر شپ کی میڈیا کوریج نہ کرنے سے متعلق پیمرا کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی   ۔  جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کا نام اور لیڈر شپ کی میڈیا کوریج نہ کرنے سے متعلق پیمرا نوٹیفکیشن کی غلط تشریح کے خلاف شہری تہماس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ صدر پاکستان بھی ہوں تو اس آرڈر سے کیسے متاثر ہو سکتے ہیں؟ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ پیمرا کا آرڈر پڑھیں پیمرا نے جس کو حکم دیا وہ متاثر ہوا اور آپ کیسے ہوئے؟ پیمرا کے آرڈر کے خلاف تو چینلز کو عدالت آنا چاہیے تھا اگر وہ متاثر ہیں۔ مطمئن کریں ہم آپ کو کیسے سن سکتے ہیں؟۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں