پیمراقانون کی واپسی، نام نہاد گروہ کی شکست قرار۔۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیمرا بل مسترد کئے جانے اور اسے واپس لینے کے مطالبے کے بعد آج حکومت کی جانب سے پیمرا بل واپس لے لیا گیا ہے جو نہ صرف پی ایف یو جے کے مؤقف کی تائید اور جیت ہے بلکہ اس سے ذاتی مفادات کے لئے منظور کرانے کے لئے سرگرم نام نہاد گروہ کو بھی شکست ہوئی ہے۔ پی ایف ایو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے اس کامیابی پر پی ایف یو جے کے تمام ارکان کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی حکومت کو پیش کش کر رہے ہیں کہ وہ پاکٹ یونینز سے باہر نکل کر حقیقی پی ایف یو جے سے مذاکرات کرے تاکہ اس بل میں ورکرز اور میڈیا اںڈسٹری کے لئے مثبت تبدیلیوں کے لئے سفارشات شامل کی جا سکیں۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نےاعادہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کی آزادی اور ورکرز کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور اس کے لئے کسی قسم کا کوئی کمپرو مائز نہیں کرے گی۔
پنجاب یونین آف جرنلٹس نے دی پاکستان ڈیلی کے ایڈیٹر اور صحافی حمزہ اظہرسلام کو ملک ریاض ٹیم کی طرف دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پی یوجے کے صدر زاہد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ اور ایگزیکٹیو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی صحافی کو خبرکی اشاعت پر بدترین نتائج کی دھمکیاں دینا آزادی صحافت پر سنگین حملہ ہے۔ حمزہ اظہر سلام ایک پروفیشنل جرنلسٹ ہین، ملک ریاض ان کی اسٹوری پر انہیں قانونی نوٹس بھیج چکے ہیں اور جواب میں حمزہ اظہر سلام نےاپنی اسٹوری پر قائم رہتے ہوئے انہیں بھی نوٹس بھجوارکھا ہے لیکن اب ملک ریاض کی ٹیم کی طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ ایک قابل مذمت اور قابل دست قانون اقدام ہے، پی یوجے کے صدر زاہد رفیق بھٹی نے حکومت سے حمزہ اظہر سلام کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زاہد رفیق بھٹی کا کہنا تھا کہ پی یوجے کسی بھی صحافی کو دھمکی دینے اور دھمکیآمیز لہجہ کو آزادی صحافت پر سنگین حملہ تصور کرتی ہے، اس کیس میں پی یوجے عدالت میں حمزہ اظہر سلام کے کھڑی ہے اور پی یوجے کے وکلا پینل کی ٹیم کیس کرے گی۔ صدر پی یوجے نے واضح کیا کہ پی یوجے کا ایک وکلا پینل تشیل دیاگیاہے جس میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بارکے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں جو صحافیوں کے کیس لڑیں گے اور انہیں مکمل تحفظ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔