news one mein jabri bartarfian jaari

پیمرا کا نیوزون کو بھی شوکاز نوٹس۔۔

پیمرا نے نیوزون ٹی وی کو شوکارز نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون کے پروگرام پرائم ٹائم ود ٹی ایم میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ملک میں جب ایک نشئی آتا ہے تو وہ گھر کی ہر چیز فروخت کرنا شروع کردیتا ہے۔پیمرا کے مطابق یہ الزام کسی ایڈیٹوریل کنٹرول کے بغیر آن ایئر کئے گئے۔جس پر ٹی وی چینل کو شوکارز نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ ادارہ پندرہ دنوں کے اندر اپنی وضاحت جاری کرے۔جبکہ کچھ روز قبل ہی پیمرا نے بول ٹی وی کی نشریات تیس روز تک بند کرنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔ جس پر صحافی برادری کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں