channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

پیمرا کا حکم نامہ غیرآئینی ہے، اسفندیارولی۔۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے صحافیوں کو جاری کردہ اعلامیہ یا حکمنامہ غیرآئینی ہے، پیمرا ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہے جو کسی صحافی یا عام شخص کو اظہار رائے سے منع نہیں کرسکتی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ پیمرا کو کسی بھی اعلامیہ کو جاری کرنے سے پہلے سوچنا چاہئیے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں صحافت کی مکمل آزادی ہے۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل19 اظہار رائے کی آزادی کا حق ہر پاکستانی کو دیتا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز پیمرا کی جانب سے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ صحافیوں کو اپنے پروگرام کے دوران غیرجانبدار رہنا چاہئیے کیونکہ وہ صرف پروگرام کے میزبان ہوتے ہیں، اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایک پروگرام کے میزبان کو دوسرے چینل کے پروگرام میں ایک ایکسپرٹ کے طور پر جانے سے گریز کرنا چاہئیے ، جس پر مختلف سینئر صحافیوں کی جانب سے پیمرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا اور کہا کہ ایک سرکاری ادارہ صحافیوں کو صحافت سکھانے کی کوشش کررہا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior websitem
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں