پیمرا کافی عرصے کے بعد اچانک سے جاگ اٹھا۔۔ سب سے پہلے آپ نیوز کو شوکاز جاری کیا جس میں کہاگیا ہےکہ آپ نیوزکے ایک پروگرام (جس کے میزبان علی آفتاب، اسدنظامی اور فضہ جمال ہیں ) میں وزیراعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹی خبر آن ائر کی گئی۔۔جس کی پیمرا میں کمپلین بابر اعوان نے کی ہے، پیمرا نے آپ نیوز سے پانچ اپریل یعنی آج جواب طلب کیا ہے۔۔ دوسری جانب سما اور نیونیوز کو بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہبازگل کے حوالے سے بے بنیاد خبر نشر کی گئی، ان دونوں چینلز سے گیارہ اپریل کو جواب مانگاگیا ہے۔۔
Facebook Comments