پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارتی (پیمرا) کی جانب سے ٹی وی چینلز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے بارے میں رائے عامہ حکومت کے حق میں ہموار کریں۔پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو خطے میں سب سے کم قیمت پر رکھا ہوا ہے لیکن اس بات کو میڈیا میں صحیح طریقے سے ہائی لائٹ نہیں کیا جاتا۔ موجودہ دور میں پٹرول کی قیمتیں پچھلی دو حکومتوں کے ادوار سے بھی کم ہیں۔پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر اس معاملے پر حکومت کے حق میں رائے عامہ ہموار کریں۔

Facebook Comments