وفاقی حکومت نے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس سندھ اور لاہور کی تشکیل نو کر دی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز سرکولیشن کے ذریعہ سمری کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطا بق پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود پیمرا کونسل آف کمپلینٹس سندھ کے چیئرپرسن ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد عاصم اور ڈاکٹر فوزیہ ناز پیمرا کونسل آف کمپلینٹس سندھ کے ارکان میں شامل ہیں ۔دردانہ تنویر، مکیش کمار، سید سکندر علی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس سندھ کے ارکان میں شامل ہیں ۔ محمد احمد پنسوٹہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور کے چیئرپرسن ہوں گے۔ توقیر ناصر، شمیم زیدی، سارا احمد، ڈاکٹر شاہجہاں سید پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور کے ارکان میں شامل ہیں ۔
Facebook Comments