وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے پہلے مواد کو سنسر نہیں کرتا ، تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ چینلزپر نشر ہونے والے مواد کی پیمرا کے قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 سے مطابقت کو یقینی بنائیں ۔سیدہ شہلا رضا کے سوال پر وزارت اطلاعا ت و نشریات نے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ پیمرا کے آرڈیننس2023 اورپیمرا قواعد 9 کے قاعدہ 15(1)(2) ، پیمرا ریگولیشن 2024 کے ضابطہ 18 ، الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی تین شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں
Facebook Comments