wajubaat case bol intezamia ke saman jari

پیمرا بول ملازمین کے واجبات دلوائے، کےیوجے دستور۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر نے سیکریٹری سی او سی اور ریجنل ڈائریکٹرسعید سومرو کو خط ارسال کیا ہے جس میں بول نیوز کے متاثرہ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سی او سی کی جانب سے 23 اگست کو جاری کیے گئے فیصلے میں متاثرہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا، لیکن مقررہ مدت گزرنے کے باوجود تاحال ملازمین کو ان کے واجبات نہیں ملے ہیں۔ جنرل سیکریٹری کے یو جےنے پیمرا سے اپیل کی ہے کہ وہ بول نیوز کی بے حسی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔خط میں مزید کہا گیا کہ کچھ افراد کے نام فیصلے میں شامل نہیں کیے گئے، اور بعض افراد کے واجبات میں غلطیاں پائی گئی ہیں۔ یہ تمام افراد سی او سی کی سماعت میں موجود تھے اور انہوں نے ای میل کے ذریعے اپنی شکایات بھی جمع کروائی تھیں۔کے یو جے دستورنے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کو بھی فیصلے کے مطابق واجبات کی ادائیگی میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں