وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر بھاشن دینے والوں نے چار سال پارلیمان میں میڈیا کارنر بند رکھا،اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹا گیا، پیمرا (ترمیمی) بل 2023ء اظہار رائے کی آزادی کو تقویت دیتا ہے،یہ ایک سنجیدہ قانون سازی ہے، اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے، بل پر تعمیری رائے ہونی چاہیے تاکہ قانون سازی کو بہتر بنایا جا سکے لیکن مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے ، ہماری نیت صاف ہے، انشاءاللہ یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Facebook Comments