صحافتی تنظیموں کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیمرا ترمیمی بل 2023کی منظوری پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علویٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ عارف علوی نے ضروری ترمیم کو اہم سمجھا جو پیمرا کو خود مختار بنانے میں پہلا قدم ہے۔ آل پاکستان نیوز پیرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، کونسل آف پاکستان نیوز پیر ایڈیٹرز(سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (اے ای ایم این ڈی) کی جانب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فورم سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا میں ضروری ترمیم کو اہم سمجھا جو یقیناْ پیمرا کو خود مختار بنانے میں پہلا قدم ہے اور پیمرا ترمیم کے ذریعے پہلی مرتبہ ’فیک نیوز‘ کی تشریح کی گئی۔ میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق ’پیمرا ترمیمی بل 2023 کے ذریعے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ الیکٹرانک میڈیا کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں فراہم کی جائیں اور پیمرا چیئرمین کی تعیناتی حکومت کی بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ اعلامیہ میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا پیمرا ترمیمی بل 2023 کے ذریعے لائسنس کی شرائط کو معقول بنانے کیلئے الیکٹرانک میڈیا کے دیرینہ مطالبات کو جزوی طور پر حل کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’آزادی اظہار اور آزاد میڈیا کے تصور تک پہنچنے کیلئے طویل سفر کرنا ہے، تاہم موجودہ بل درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔
پیمرا بل کی منظوری پر صدرعلوی سے اظہارتشکر۔۔
Facebook Comments