پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم بیگ کی صدارت میں ہوا۔ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنائی گئی ریٹنگ ریگولیشن کا جائزہ لیا اور ٹیلی وژن میرمنٹ (TAM) /ٹیلی وژن ریٹنگ پوائنٹس (TRP) ریٹنگ سروس ریگولیشنز 2018کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے ریٹنگ کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ریٹنگ کے طریقہ کار کو شفاف بنایا جائے ۔ پیمرا آرڈیننس 2002کی سیکشن 19کے تحت 11ستمبر 2014ء کو دیئے گئے اشتہارپر ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 11ستمبر 2018ء کوہونے والی بولی میں کامیاب قرار پانے والی کمپنیوں کو اتھارٹی نے لائسنس دینے کی منظوری دے دی۔ تاہم یہ کمپنیاں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی پابند ہوں گی ۔ اتھارٹی نے میسرز وژن نیٹ ورک لمیٹڈ “GNN” لاہور اور میسرز ریڈیئنس سروسز (پرائیویٹ) لمٹیڈ کے حصص کی منتقلی اور نئے ڈئریکٹرز ذوالفقار چٹھہ اور شہریار چٹھہ کی تعیناتیوں کیلئے دی گئی درخواست بھی منظور کر لی۔ دو غیر ملکی سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کیلئے میسرز ایم 3پاکستان (پرائیویٹ)لمیٹڈ کوبچوں کی کیٹیگری کیلئے “My TV” اور میسرز ٹاورسپورٹس (پرائیویٹ)لمٹیڈ کو سپورٹس کیٹیگری کیلئے “Ten Sports Two” کو لینڈنگ رائٹ پرمشن بھی دے دی۔ جبکہ میسرز نیکس لنکس نیٹ ورک پرائیویٹ لمٹیڈ کو موبائل ٹی وی (وڈیو وآڈیوکانٹینٹ پرویژن) سروس لائسنس کی منظوری بھی دی۔
ریٹنگ کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری
Facebook Comments