پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلیاں کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے پیمرا ایکٹ میں ترامیم کا جائزہ لینے کیلئے سمری کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ کابینہ نے یہ فیصلہ سرکولیشن کے ذریعے کیا۔ مجوزہ ترامیم کے تحت پیمرا کا دائرہ اختیار گلگت اور ازاد کشمیر تک بڑھانے کی تجویز ہے۔پیمرا ایکٹ میں ڈس انفارمیشن کی نئی تعریف متعارف کرائی گئی ہے۔ لائسنس کو ڈس انفارمیشن نشر نہ کرنے سے مشروط کر نے کی تجویز ہے۔کونسل آف کمپلینٹس کو مزید طاقتور بنا نے کی تجویزہے۔کونسل آف کمپلینٹس میڈیا ملازمین کی تنخواہوں، اجرت اور بقایا جات کے معاملات کو دیکھے گی ۔پیمرا کے دیگر مسائل حل کرنے کیلئے بھی ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ حکومتی ذ رائع کے مطابق وفاقی کا بینہ نے پیمرا ایکٹ کی ترامیم منظور کرنے کی بجائے ان کا جا ئزہ لینے کیلئے یہ ترامیم کابینہ کی قانون سازی سے متعقل کمیٹی (CCLC) کو بھیجنے کی منظوری دی ۔ یہ کمیٹی اپنی سفارشات واپس وفاقی کا بینہ کو بھیجے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا۔
پیمرا ایکٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments