۔۔ sahafi muashray ke front liner hein

پہلی شادی ختم ہونے کا آج بھی افسوس ہے، جاوید شیخ۔۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی شادی ختم ہونے کا افسوس آج بھی ہے اور وہ اپنی پہلی اہلیہ زینت منگی سے علیحدہ ہونا نہیں چاہتے تھے۔حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والی مایاناز اداکار جاوید شیخ نے اپنی شادی کی ناکامی، نجی زندگی، فلمی کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔دوران پروگرام میزبان کے طلاق سے متعلق ایک سوال پر جاوید شیخ نے کہا کہ ’بدقسمتی سے میں نہیں چاہتا تھا کہ میری اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی ہو، جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل تکلیف سے گزرے، لیکن الحمدللہ بروکن فیمیلی سے تعلق رکھنے کے باوجود بچوں نے خود کو مضبوط رکھا، اس میں ان کی والدہ کا بہت اہم کردار ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ایسا نہیں تھا کہ ہمارا خاندان بالکل ہی ٹوٹ گیا تھا، بلکہ علیحدگی کے بعد میرے بچے ماں کے پاس ہونے کے باوجود بھی سلیم کے بچے، بہروز کے بچے اورمیرے دیگر بہن بھائیوں کے بچے سب لاہور میں میرے گھر پر اکٹھے ہوتے تھے، جس کا کریڈیٹ صرف اور صرف میری سابقہ اہلیہ کو جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ میرے بچوں کو میرے اور میرے گھر والوں کے پاس بھیجتی تھی لیکن مجھے افسوس ہے کہ کاش ایسا نہ ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچے طلاق کے بعد کچھ عرصہ ان سے دور رہے اور یہ سب اس وقت کی بات ہے جب ان کی سلمیٰ آغا سے شادی ہوئی تھی، سلمیٰ آغا کے ساتھ 3 یا 4 برس شادی چل سکی اس دوران بچے ان سے دور رہے۔خیال رہے کہ جاوید شیخ نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی فلم انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھنے سے قبل ان کی پسند سے زینت منگی سے ہوئی تھی، ان دونوں کی شادی تقریباً 3 برس رہی مگر ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی، ان کے دو بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں