سُپر اسٹار ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی ناکام شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سابق شوہر اور وہ ایک دوسرے کے نئے پارٹنرز کا احترام کرتے ہیں اور بیٹے اذلان کی تربیت و پرورش مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔حال ہی میں ماہرہ خان نے ایک معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل، میزبان، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور انسانی حقوق کی کارکن فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور ذاتی زندگی، کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کرنے کے ساتھ ماضی کی یادیں بھی تازہ کیں۔انہوں نے دوران شو بتایا کہ علی عسکری سے پہلی شادی پسند کی تھی لیکن شادی کے بعد جب بیٹا (اذلان) پیدا ہوا تو اس وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ ہماری شادی مزید زیادہ عرصے نہیں چل سکتی، مگر مجھ پر شادی قائم رکھنے کا دباؤ تھا اور جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کا رشتہ بچ جائے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں تھا کہ ان کی شادی میں کوئی سنگین مسائل ہوں کہ شوہر تشدد کرتا ہے یا شک کرتا ہے، نہیں بلکہ دو اچھے لوگ ایک دوسرے سے الگ ہو رہے تھے، ہماری شادی بہت کم عمری میں ہوئی تھی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مختلف انسان تھے، اپنی زندگیوں میں آگے بڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اس رشتے کو ختم کرنا مشکل تھا، شادی ختم ہونے کے بعد ابتدائی کچھ سال بہت تکلیف دہ تھے لیکن ہم دونوں نے طے کرلیا تھا کہ ہماری زندگی میں جو کچھ بھی ہو اس کا اثر اپنے بیٹے پر پڑنے نہیں دیں گے، ہماری اولین ترجیح وہ ہوگا۔ماہرہ خان کے مطابق اس مشکل وقت میں ان کا کام ہی تھا جس نے انہیں حوصلہ دیا کونکہ وہ اپنے اور اپنے بیٹے کے لئے کسی پر انحصار نہیں کرنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کیمرے کے سامنے رہنا چاہتی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ کامیابی ایسے ملے گی، ڈراما ’ہمسفر‘ سے راتوں رات کامیابی مل گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب ایک جانب ان کی ذاتی زندگی مشکلات کا شکار ہو رہی تھی جبکہ پروفیشنلی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھی۔ماہرہ خان کے مطابق علی عسکری سے شادی ختم کرنا مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہم نے طے کرلیا تھا کہ ہم دونوں کی اولین ترجیح ہمارا بیٹا ہوگا۔ آج ہم دونوں ایک دوسرے کے پاٹنرز کا بہت احترام کرتے ہیں، علی عسکری کی دوسری اہلیہ بہت اچھی ہیں، میرا بیٹا کبھی کبھار ان کا نام لے کر مجھے چھڑتا بھی ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ بہتر ہیں اور مجھے اچھا لگتا ہے۔
پہلی شادی پسند کی تھی،ماہرہ خان۔۔
Facebook Comments