sabiq shohar ne phatay kapro mein ghar se nikaldia tha

پہلی لومیرج کی، شوہر تشدد کرتا تھا، جگن کاظم۔۔

معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جگن کاظم نے گھریلو تشدد کے بارے میں بات کی، اس موقع پر اُنہوں نے اپنے تلخ ماضی کو بھی یاد کیا جس میں اُنہیں بھی تشدد کے مسائل کا سامنا تھا۔جگن کاظم نے کہا کہ میں نے پہلی شادی اپنے والدین سے چُھپ کر کی تھی اور یہ شادی میری اپنی پسند اور محبت کی شادی تھی لیکن اس شادی کے تیسرے ہفتے میں ہی شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر کی جانب سے تشدد کی پہلی علامات بیوی کے لیے منہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے، یہ سب گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اُٹھا دیتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جب شوہر پہلی بار ہاتھ اُٹھائے تو اُسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ جب ایک بار ہاتھ اُٹھ جاتا ہے تو وہ ساری زندگی نہیں رُکتا۔میری پہلی شادی میں بھی یہی ہوا، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں نے برداشت کیا اور ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، میں اُسی وقت علیٰحدگی کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ میں بےوقوف تھی۔میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ ساری زندگی بدتر سلوک ہی ہوگا، میں جب 7 ماہ کی حاملہ تھی تو اُس وقت بھی میرے سابق شوہر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، تشدد کیا اور پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ! اُن پڑوسیوں کا بھلا کرے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی اور مجھے اُس مشکل وقت میں سنبھالا تھا۔جگن کاظم نے کہا کہ میں اُس تشدد کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتی کیونکہ وہ میری اپنی غلطی تھی کہ میں نے ہی اپنے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا تھا۔جب نور مخدوم کا کیس وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی بات کررہا تھا کہ اُن کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے لیکن میں نے اس پر کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں اپنے ماضی کی وجہ سے وائرل نہیں ہونا چاہتی تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ماضی گُزر گیا ہے، میرا بیٹا حمزہ 18 برس کا ہوگیا ہے، الحمدللہ! حمزہ کی پرورش فیصل (دوسرے شوہر) نے کی ہے اور فیصل ہی حمزہ کے بابا ہیں۔واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا (حمزہ) بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں