PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

پہلی بار ورکنگ جرنلٹس کو صحت کارڈ دے رہے ہیں، شہبازشریف۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کو صحت کا بیمہ کارڈ دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ورکنگ جرنلسٹس اپنے فرائض کی ادائیگی میں کئی چیلنجز اور خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اطلاعات اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ صحافت کے میدان میں یہ ایک انقلابی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی قوانین کو ڈیجیٹلائز کر کے پورٹل فراہم کرنے پر وزیر قانون مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ججز، وکلا، قانونی ماہرین، قانون کے طالبعلم، حکومتی اہلکار اور عوام لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کیلئے صحت بیمہ کارڈ کا اجرا کر دیا گیا۔وزیراعظم نے دوران ڈیوٹی جاں بحق صحافیوں کے ورثا کیلئے سپیشل فنڈ کا بھی اعلان کیا جس کے تحت جاں بحق صحافیوں کے ورثا کو 40 لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تنقید حقائق پر مبنی ہو تو بہت مدد ملتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں