pehle marhalay mein 5 hazaar sahafio ki insurance hogi

پہلے مرحلے میں 5ہزار صحافیوں کی انشورنس ہوگی، عطا تارڑ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں5ہزارصحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کویقینی بنایا جائےگا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلیےکوشاں ہے، ہم نےملکرملک کی خدمت کرنی ہے، حکومت آزادی اظہاررائےپریقین رکھتی ہے، ڈس انفارمیشن کےسلسلےکوہم نےملکرروکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوزکے خاتمے کے لیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا، صحافیوں کی تجویزکوملحوظ خاطررکھا جائےگا، جلد صحافیوں کےساتھ طویل نشست ہوگی، صحافیوں کےلیےمیرے دروازے ہروقت کھلےہیں، سیاست میں ویسے بھی کھڑکیاں،دروازے کھلےرکھنےچاہئیں۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کم ازکم اجرت کو 37ہزاریقینی بنائیں گے، ہم نےایسی اننگزکھیلنی ہےکہ سکوربورڈ پرہمارا نام یاد رکھا جائے، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کردار ادا کریں گے ، ہماری حکومت نے صحافیوں کیلئے پہلے سے بھی زیادہ فنڈزمختص کئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں