معروف اداکارہ کومل عزیز نے اپنے پہلے کرش سے متعلق بتادیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میرے سکول میں ایک لڑکا پسند تھا جو بہت ہی لڑائیاں کرتا تھا اور ڈون کی طرح تھا ، وہ مجھے پسند تھا۔عادت کی تبدیلی بارے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ پہلے مجھے غصہ بہت آتا تھا لیکن میں اب دوسری طرف چلی گئی ہوں اور کچھ زیادہ ہی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہوں۔پروگرام میں شریک عدیل چوہدری نے کہا کہ اب یہ کرتی ہیں کہ دل میں رکھتی ہیں اور ایک مہینے بعد غصہ نکال لیتی ہیں تاہم اداکارہ نے بتایا کہ میں نے غصہ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے لیکن اب میں ایک کمپنی میں اپنے ملازمین کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرتی ہوں تو دیکھا کہ وہ اب مجھ سے بدتمیزی کرنے لگے ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments