mutnazeh peca bill digital national bill senate se bhi manzoor

پیکا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش۔۔۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی سینیٹرزاحتجاج کرتے ہوئے اپنی اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے۔ پی ٹی آئی اراکین نے پیکا ایکٹ نامنظورکےنعرے لگائے۔ پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے واک آؤٹ کیا۔سینیٹ اجلاس کےدوران وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج نجی ممبرزبل کا دن ہے، آج پیکا ترمیمی بل توایجنڈا پرہی نہیں، جب بل آئے گا تواس پربات کی جائے گی۔صحافیوں کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے بھی پیکاایکٹ کےخلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تو پی ٹی آئی اراکین صحافیوں سےاظہاریکجہتی کے لیے پریس لاوئج آئے، ڈپٹی چئیرمین نے صحافیوں کو منانے کے لئے حکومتی ارکان طلال چوہدری اورسینیٹرخلیل طاہرسندھو کو بھی بھیجا۔سینیٹ میں کورم کی نشاندہی بھی کی گئی، تاہم کورم پورا نکلا۔ بعد ازاں اجلاس کی کارروائی کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔سینیٹ اجلاس کےدوران دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ترمیم بل2025پیش کیا گیا۔ بل سینیٹر عمرفاروق نےایوان میں پیش کیا۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پررپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی پلوشہ خان نےرپورٹ ایوان میں پیش کی۔ دونوں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ضمنی ایجنڈا کے طورپرپیش کیا۔واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کیا تھا، ایوان زیریں میں ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا جبکہ صحافیوں اور اپوزیشن نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف ایوان زیریں سے واک آؤٹ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں