peca tarmeemi bill lahore highcourt mein challenge

پیکاترمیمی بل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔۔

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اور درخواست گزار نے عدالت سے ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ صحافی جعفر بن یار نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، وکیل ندیم سرور کے توسط سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا میں ترمیم سے متعلق بل منظور کیا، پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے رہی سہی آزادی بھی ختم ہوجائے گی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی، ترمیمی ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے اور ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزشتہ روز سینیٹ نے بھی متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں