peca qawaneen ke khilaaf libraa kaa ahtejaaj

پیکا قوانین کے خلاف لبرا کا احتجاج۔۔

پیکا قوانین کے خلاف لبرا کا احتجاج، کراچی پریس کلب پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی شہزاد چغتائی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مزمت کی گئی۔ مظاہرے سے سنیئر صحافی شہزاد چغتائی ، پی ایف یو جے برنا کے نائب صدر خورشید عباسی، چیئرمین لبرا ندیم صدیقی ، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، کے یو جے کے سعید جان بلوچ ، صدر لبرا تنویر سید ، سینئر صحافی وسیع قریشی، صحافی شہزاد بٹ،کے یو جے دستور کے رکن منصور عباسی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے ایم سی نعیم جمال، لبرا کے سیکرٹری اطلاعات احمد علی نے خطاب کرتے ہوئے جدوجہد تیز کرنے اور ہر سطح پر احتجاج کرنے کا عزم کیا ۔ مظاہرے میں وائس چیئرمین عابد عباسی ، رکن گورننگ باڈی لبرا احسن افتخار ، محمد علی، نائب صدر جوہر مجید شاہ ، سینئر صحافی مختار بھائی جی، رکن گورننگ باڈی رانا ریحان ، امیر قادری، فرحان خان، پریس کلب کے زمہ دار ابولحسن بھائی، وکلاء برادری کے ارکان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک اس کالے قانون کو منسوخ نہیں کیا جاتا جدوجہد جاری رکھیں گے ، خورشید عباسی نے کہا کہ آج بروز بدھ سے پریس کلب پر کے یو جے برنا کی 3 روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی تمام صحافی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے شرکت کی درخواست ہے ۔ وائس چیئرمین عابد عباسی نے شرکا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں