peca qawaneen ke khilaaf haftay ko youm e siyah manaenge

پیکا قوانین کے خلاف ہفتے کو یوم سیاہ منائینگے، صفدر عباسی۔۔۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے ، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، اپنےبیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کےپریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی کارکنان سیاہ پرچم لہرائیں گے اور سیاہ پٹیاں بازوں پر باندھیں گے، انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم نے ملک میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے اور اب تو ججز بھی سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ مقرر کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ متنازع قوانین کا نفاذ آزاد صحافت کی آواز بند نہیں کر سکتا عوام دشمن پیکا قوانین کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں