peca qanoon pti ke khilaaf hai

پیکا قانون پی ٹی آئی کے خلاف ہے مگر زد میں صحافی آگئے، شبلی فراز۔۔

سینیٹ کی پریس گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ہم پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کو ایسے قوانین پاس کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، یہ قانون صحافیوں اور پی ٹی آئی کو دبانے کے لیے بنایا جارہا ہے، صحافیوں کا نقطہ نظر مختلف ہوسکتا ہے، صحافیوں کے ساتھ پی ٹی آئی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، یہ قانون اصل میں پی ٹی آئی کے خلاف ہے لیکن زد میں صحافی آگئے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز پیکا ترمیمی بل 2024ء اور ڈیجٹیل نیشن پاکستان بل 2024ء کی منظوری دی تھی اب اسے سینیٹ سے منظور کرایا جانا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں