peca qanoon mutnazeh hogya noon league center ka aetraf

پیکا قانون متنازع ہوگیا، ن لیگی سینیٹر کا اعتراف۔۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے جلد بازی کے اعتراف کے ساتھ یہ بھی کہا کہ پیکا کا معاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صحافیوں کی رائے لینی چاہیے تھی، جو قانون مشاورت سے اچھا بن سکتا تھا وہ متنازع ہوگیا۔متنازع پیکا قانون کے حوالے سے انھوں نےکہا کہ مانتاہوں پیکاقانون سازی میں حکومت نےجلدبازی کی، پیکاقانون متنازع ہوگیا مشورہ لیناچاہیےتھا، پیکامعاملہ ایسانہیں جس کی اصلاح نہ ہوسکے۔ قائمہ کمیٹی داخلہ میں کہا تھا کہ جلدی نہ کریں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر10،15 دن کی تاخیرہوجاتی تو قیامت نہیں آجاتی، مشاورت ہوتی تو بہت سے نکات واضح ہوجاتے، صحافیوں کے تحفظات بھی دورکیے جاسکتے تھے۔ لیکن سیرحاصل مشاورت نہیں ہوئی۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے صحافی تنظیموں کے ساتھ بیٹھا جاسکتا ہے، پیکا قانون میں ابھی بھی ترمیم ہوسکتی ہے۔ کامران مرتضی کے علاوہ کسی نے مخالفت میں آوازنہیں اٹھائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں