حکومت نے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خلاف اہم اقدام کے طورپرپری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)2016ءکو مزیدمؤثر بنانے کیلئے اس میں ترمیم کا فیصلہ کیاہے ۔اس مقصدکیلئے متعلقہ قوانین کا باریک بینی سے جائزہ لیاجارہاہے ۔گزشتہ سال وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے وزارت آئی ٹی ‘پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی معاونت سے اپنا کام تقریبا مکمل کرلیا ہے۔مصدقہ ذرائع نے دی نیوزکو بتایاہے کہ کسی بھی شخص ‘افراد کے گروہ ‘تنظیم یا کسی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی غرض سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو تمام دستیاب ذرائع کی مددسے چیک کیاجائے گا۔فیک نیوزکی چیکنگ کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کا اختیار بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا قوانین کو بہتربنایاجائےگا ۔
Facebook Comments