peca mein sahafion ki giraftariaan kis tor qabil e qabool nahi

پیکا میں صحافیوں کی گرفتاریاں کسی طور قابل قبول نہیں، پی ایف یوجے۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یوجے) کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے اسلام آباد کے صحافی وحید مراد کی پراسرار انداز میں گرفتاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ اس طرح کسی ورکنگ جرنلسٹ  کو گھر سے کسی نوٹس کے بغیر اٹھانا انتہائی تشویش ناک ہے اور آزادئی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے ٹنڈو الہیار سے سندھ ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر غلام رسول درس کو خبر شائع کرنے پر ضلعی وائس چیئرمین دریا خان مری کی جانب سے دھمکیوں کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار صحافی کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیات کی جائیں اور انہیں فوری رہا کرتے ہوئے قانون کے مطابق اپنے دفاع کا پورا موقع فراہم کیا جائے صحافی وحید مراد پر بلوچستان بارے کالعدم تنظیم کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگا کر ایف آئی اے نے مجسٹریٹ سے دو روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے. پی ایف یو جے لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ متنازعہ پیکا ایکٹ کے تحت ورکنگ جرنلسٹوں کو گرفتار کرنا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ اگر کسی کے خلاف کوئی اعتراض ہے تو اسے نوٹس دیا جائے اور کسی جرم کی تحقیقات کے بغیر کسی کو گرفتار نہ کیا جائے، اس سے ملک کی صحافی برادری میں بے چینی کی فضا پھیل رہی ہے جو آزادئی صحافت اور جمہوریت منافی ہے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی متنازع پیکا ایکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت سے قانون سازی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں اور ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی اس طرح گرفتاریاں بند کی جائیں اور بے گناہ صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کے واقعات فوری طور پر بند کئے جائیں۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے صحافی غلام رسول درس کو پریس کانفرنس کی خبر شائع کرنے پر ملنے والی دھمکیوں پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور عامل صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں