peca ki aar mein sahafion se inteqam lia jarha hai

پیکاکی آڑمیں صحافیوں سے انتقام لیاجارہا ہے، کراچی پریس کلب۔۔

 کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے آر آئی یو جے کی قیادت سمیت متعدد صحافیوں کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات اور  گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافیوں پر قائم کئے مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پیشگی نوٹس اور تحقیقات کئے بغیر مقدمات کا اندراج انتقامی کارروائی ہے، اس طرح انتقامی کارروائیوں کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں ہوتی۔ آزادی اظہار رائے کے خلاف نام نہاد قانون سازی انصاف کا قتل ہے۔ کالے قانون پیکا کی آڑ لے کر صحافیوں سے انتقام لیا جارہا ہے۔ آر آئی یو جے کے رہنما آصف بشیر چوھدری سمیت دیگرصحافیوں کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کے چوتھے ستون کو دباؤ میں لینے اور آزادی اظہار رائے پر شپ خون مارنے سے باز رہے، کراچی پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقتدار اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ، اگر حکومت سے کالے قوانین کا سہارا لیکر میڈیا ورکرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم  بھی ان میڈیا دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ مزاحمت اور مذمت کا سلسلہ شروع کریں گے#

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں