مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون پر میڈیا سے دھوکا کرنیوالے مذاکرات میں کیسے مخلص ہو سکتے ہیں؟ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے، حکومت پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکہ لگا رہی ہے، حکومت میڈیا کی گردن اس طرح کاٹ رہی ہے جس طرح 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی گردن کاٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت نے پیکا قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے؟ وہ مذاکراتی کمیٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی جس میں عرفان صدیقی موجود ہوں۔
Facebook Comments