کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے پیکا قوانین کو متنازع قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا قوانین بنانے اور اسے حتمی شکل دینے سے قبل فیک نیوز کی مکمل تعریف اور وضاحت کی جائے کہ فیک نیوز کیا ہے اور کون سی خبر فیک نیوز کے زمرے میں آئے گی ؟ فیک نیوز کی مکمل تعریف کو تیارکرکے تیار کر کے اسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے رکھا جائے فیک نیوز کی مکمل تعریف اور وضاحت کی منظوری کے بعد اس کی روشنی میں پیکا قوانین تیار کئے جائیں جس طرح بین الاقوامی اور قومی سطح پر دہشت گردی قوانین بنانے سے قبل دہشت گردی کی مکمل تعریف / وضاحت تیار کی گئی تھی، اس کے بعد قوانین بنائے گئے تھے۔کے یو جے دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر قسیم رحیم جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن عمران پیرزادہ اور ممبرز ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا یے کہ فیک نیوز کی مکمل وضاحت کے بغیر پیکا قوانین بنانے سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ موجودہ اور آنے والی حکومتیں پیکا قانون کو اپنے حق میں استعمال کر سکتی ہیں اور مخالفین کے بازو مروڑ سکتی ہیں لہذا حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فیک نیوز کے حوالے سے سب سے پہلے اپنا نقطہ نظر تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے رکھیں اور تفصیل سے بتائیں کہ ان کی نظر میں فیک نیوز کیا ہے وہ کس خبر کو فیک نیوز سمجھتے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کو سنے بغیر جس طرح جلد بازی میں پیکا ایکٹ ایوان سے منظور کروایا گیا ہے اس سے حکومت کے عزائم کسی حد تک سامنے آ گئے ہیں۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں فیک نیوز کی اشاعت پر سزا سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اور قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی کا قیام نمایاں قوانین ہیں تاہم ان قوانین کو غیر متنازعہ بنانے کے لیے سب سے پہلے فیک نیوز کی مکمل وضاحت اور تعریف ہونا ضروری ہے کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے نزدیک فیک نیوز کیا یے وہ کس خبر کو فیک نیوز سمجھتے ہیں فیک نیوز کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے یکسو اور متفق ہونے کے بعد ہی قانون غیر متنازعہ اور موثر ہو سکے گا۔